کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری پر انتظامیہ کی خصوصی توجہ
Posted On اپریل 20, 2021
0
94 Views
6 
کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے پیر کے روز کہا کہ انتظامیہ کی شہر میں انفراسٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ ہے اور اس کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و توسیع پر کام جاری ہے تاکہ ٹریفک کے آسان بہاؤ کو ممکن بنایا جا سکے۔
اُن کا کہنا تھا کہ گولیمار پاس، قذافی شاہراہ سمیت متعدد علاقوں میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی انسٹالیشن پر بھی کام جاری ہے تاکہ شہر میں وارداتوں سے محفوظ رہا جا سکے۔
اُنہوں نے کے ایم سی کو اس ضمن میں احکامات بھی جاری کیے اور شہریوں سے صبر و تحمل کی اپیل کی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
Trending Now
پاکستان میں پانچ مرلہ گھر کی اوسط تعمیراتی لاگت
اپریل 25, 2022
گھر کے لیونگ روم کو جاذبِ نظر کیسے بنایا جائے؟
اپریل 26, 2022