ایمیزون آؤٹ لیٹ مال میں ملبوسات کے مشہور برانڈز کیسریا اور لیژر کلب کے آؤٹ لیٹس کا افتتاح

امارات گروپ کے زیرِ انتظام ایمیزون آؤٹ لیٹ مال میں اعلیٰ شہرت کے حامل ملبوسات کے برانڈز کیسریا اور لیژر کلب کے آؤٹ لیٹس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
برانڈز کی افتتاحی تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت جڑواں شہروں کے مکینوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں خوش ذائقہ پکوانوں اور میوزیکل کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

خواتین کی ایک بڑی تعداد نے دونوں برانڈز کی آؤٹ لیٹس میں نِت نئے ڈیزائینوں کے ملبوسات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خریداری کی۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا تھا ایمیزون آؤٹ لیٹ مال شاپنگ اور تفریح کا ایک حسین امتزاج ہے اور نئے برانڈز کا افتتاح جڑواں شہروں کے رہنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

اِس موقع پر گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ نئے برانڈز کے متعارف کرانے سے نہ صرف ان کی منصوعات کی سیل میں اضافہ ہو گا بلکہ ایمیزون آؤٹ لیٹ مال کی جانب لوگوں کی رحجان میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

انہوں نے دونوں برانڈز کی انتظامیہ کو مبارکاباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایمیزون آؤٹ لیٹ مال کی انتظامیہ اپنے تمام سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایمیزون آؤٹ لیٹ مال مین جی ٹی روڈ پر ڈی ایچ اے ٹو میں واقع ہے جو مشہور برانڈز کی موجودگی کی وجہ سے روز مرہ کی شاپنگ کیلئے عوامی توجہ کا خصوصی مرکز ہے۔

ایمیزون آؤٹ لیٹ مال رین فارسٹ تھیم پر بنایا گیا ہے جہاں کھانے پینے کے مشہور برانڈز، شاپنگ سینٹرز اور تفریحی مراکز ایک ہی چھت تلے میسر ہیں۔

ملبوسات کے مشہور برانڈز کی آمد سے امارات گروپ کے اِس مال کا برانڈ پورٹ فولیو مزید وسیع ہوگا۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دونوں آؤٹ لیٹس نے اپنے افتتاح پر خصوصی ڈسکاؤنٹس کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top