آئی ٹی پارک کے لیے پاکستان اور کوریا کے مابین 158 ملین ڈالر کی مالی معاونت کا معاہدہ

اسلام آباد: ایگزم بینک کوریا کراچی میں آئی ٹی پارک بنانے کے لیے پاکستان کو 15 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا قرضہ دے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایگزم بینک کوریا کی جانب سے نئے فریم ورک معاہدے کے تحت آءندہ پانچ سال میں پاکستان کے لیے مالی معاونت کی حد 50 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 1 ارب ڈالر تک کی جائے گی۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے کوریا کے اعلی سطع کے وفد نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب سے ملاقات کی اور مذکورہ معاہدے پر دستخط کیے۔

پارک کے قیام سے مقامی اوربین الاقوامی آئی ٹی فرمز کوجدیدترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائیگا اوران اداروں کوکراچی میں اپنے دفاتر کے قیام میں مددملے گی۔

وفاقی وزیرعمرایوب نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں معاونت فراہم کرنے اورکوویڈ 19 کی وبا اورقدرتی آفات سے نمٹنے میں کوریا کی معاونت کی تعریف کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top