لاہور، نیو یارک ٹائمز کے رواں سال کے 52 بہترین شہروں کی فہرست میں شامل

لاہور: امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے رواں سال 52 بہترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس فہرست میں پاکستان کا شہر لاہور بھی شامل ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس آرٹیکل کو وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بُخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لاہور کی ثقافت، مہمان نوازی اور پکوان دنیا بھر سے سیاحوں کے منتظر ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کا اپنے آرٹیکل میں کہنا تھا کہ سال 2020 دنیا بھر کے لیے مشکل تھا تاہم اس تحریر کا مقصد لوگوں کے اندر دوبارہ سے سیاحت کا جذبہ بیدار کرنا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کا آرٹیکل میں لکھنا تھا کہ انھیں دو ہزار سے زائد شہروں کی تجاویز موصول ہوئیں جن میں سے اُنہوں نے 52 بہترین کا انتخاب کیا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top