ایل ڈی اے نے وزیرِ اعظم کے تعمیراتی پیکج سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے

لاہور: وفاقی حکومت کے جاری کردہ حالیہ تعمیراتی پیکج سے متعلق ایل ڈی اے نے اپنے انتظامات مکمل کرلئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیرِ اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی رہنمائی میں ایل ڈی اے کے انتظامات میں30 دن میں رہائشی، کمرشل، صنعتی اور ویر ہاؤس نقشہ جات کی منظوری شامل ہے۔اس کے علاوہ عمارت کے تکمیلی سرٹفکیٹ کا اجراء 30 دن میں ہوگا، پرائیویٹ رہائشی اسکیموں کی منظوری بھی محض 60 دن میں ہوگی۔ زمین کے کمرشل، صنعتی اور دیگر استعمال کی اجازت 45 دن میں ملے گی جبکہ درخواستوں کی پراسیسنگ کے لیے ایل ڈی اے نے ون ونڈو آپریشن کے تحت ای خدمت مرکز کا قیام کردیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں وفاقی حکومت نے تعمیراتی صنعت کے لیے مراعاتی پیکج کا اعلان کیا جن میں تعمیراتی شعبے کیلئے صنعت کا درجہ، تعمیراتی ٹیکسوں میں نمایاں کمی اور اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے پر ذرائع آمدن سے متعلق پوچھ گچھ نہ ہونے کی سہولیات شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top