ماسٹر پلان لاہور 2050 کے لیے ایل ڈی اے نے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کر لیں

لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی تعمیر و ترقی یقینی بناتے ہوئے ماسٹر پلان لاہور 2050ء کے لیے ایل ڈی اے نے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کر لیں ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ماسٹر پلان لاہور 2050ء کی تیاری کے سلسلے میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

انٹرنیشنل کنسلٹنٹ ایرک رائٹ اور کامل خان ممتاز نے ماسٹرپلان کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

سیمینار کے شرکاء نے ماسٹر پلان 2050ء کے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی نے شرکاء کو بتایا کہ ماسٹر پلان 2050ء کی تیاری کیلئے بین الاقوامی اور مقامی کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

سید ندیم اختر کا کہنا تھا کہ ماسٹر پلان کے تحت مکمل ریجنل پلاننگ اورسٹی پلاننگ کی جارہی ہے۔ یہ ماسٹرپلان آئندہ تین دہائیوں کیلئے لاہورکی تعمیروترقی کی ایک مربوط حکمت عملی فراہم کرے گا۔

لاہور کی ترقی کاروڈ میپ تیار کرنے کے لئے شہریوں، ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top