ایل ڈی اے کی جانب سے آن لائن پیمنٹ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور: لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے صارفین کی سہولت کے لیے آن لائن پیمنٹ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نظام کی مدد سے صارفین ترقیاتی منصوبوں کی مد میں مختلف اقسام کی فیس، اقساط اور دیگر ادائیگیاں آن لائن کر سکیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی، ادائیگیوں کے موجودہ نظام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل  کا کہنا تھا کہ مختلف ترقیاتی اسکیموں کی مد میں ادائیگیوں کے حوالے سے صارفین کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے پیشگی آگاہ کیا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کے مطابق زمین کی قلت کے پیش نظر موضع رکھ جھیڈو میں شامل اراضی کو بھی ایل ڈی اے سٹی سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے حکام کو ہدایت کی کہ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کیساتھ مل کر ایل ڈی اے سٹی میں جاری کام جلدازجلد مکمل کیے جائیں ۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top