ایل ڈی اے نے لاہور شہر میں متعدد غیر قانونی عمارتیں مسمار کر دیں

لاہور: لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں تعمیر شدہ اور زیرِ تعمیر متعدد غیر قانونی عمارتیں مسمار کر دی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے کے چیف ٹاؤن پلانر طاہر میو نے قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیاز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل ڈی اے کی حدود میں کسی قسم کی غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تعمیرا ت کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔

دریں اثناء ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ زون فور کے عملے نے جوہر ٹاؤن اور اس سے ملحقہ کنٹرولڈ ایریا میں گرینڈ آپریشن کر کے متعدد غیرقانونی عمارتیں مسمار اور سربمہر کر دیں۔

ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے پلاٹ نمبر 100، بلاک اے ون جوہر ٹائون پر غیر قانونی تعمیر اور پلاٹ نمبر39 بلاک ایچ ون پر قائم غیر قانونی ورک شاپ مکمل طور پر مسمار کر دیں۔

اسی طرح ایل ڈی اے کی جانب سے پلاٹ نمبر 198، بلاک ایل جوہر ٹائون اور پلاٹ نمبر 302، بلاک ایل جوہر ٹائون کو غیرقانونی طور پر کمرشل استعمال کرنے کی وجہ سے سربمہر کر دیا گیا۔

آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فور خود کر رہے تھے جبکہ آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top