لاہور: ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹس واگزار کرا لیے

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر ایل ڈی اے نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے دو پلاٹس واگزار کرا لیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق تاج پورہ کے علاقے میں ایل ڈی اے نے کارروائی کرتےہوئے زمینوں سے ناجائز قبضہ واگزار کر الیا۔ صبح سویرے کیے جانے والے اس آپریشن میں کروڑوں روپے مالیت کے دو پلاٹس کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ آپریشن کے دوران ایل ڈی اے کی ٹیموں نے تاج پورہ سکیم میں مین روڈ پر واقع پلاٹ نمبر 57 اور  59  بلاک اے خالی کرا لیا۔ آ پریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ہاؤسنگ شہباز الحق گھرکی نے کی۔

بعد ازاں ایل ڈی اے  کی ٹیموں نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن میں شاد باغ، گجر پورہ سکیم اور کینال روڈ کے قریب 2 غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عائشہ مطاہر نے کی۔

مزید یہ کہ ایل ڈی اے  کی ٹیموں نے ہربنس پورہ موڑ اور مین کینال روڈ پر زیر تعمیر ڈھانچے کو جزوی طور پر مسمار کر دیا۔ سوزو واٹر پارک کے بالمقابل کینال روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کو مکمل طور پر مسمار کردیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top