لاہور: ایل ڈی اے کا شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کمشنر اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جاری منصوبوں کی تکمیل پر ںظر ثانی کی گئی۔ شاہدرہ فلائی اوور 92 فیصد،  اکبر چوک فلائی اوور 90 فیصد، بیدیاں انڈر پاس 82 فیصد، خالد بٹ چوک انڈر پاس 60 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ جبکہ امامیہ کالونی فلائی اوور کا کام 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

علاوہ ازیں یہ کہ بند روڈ پر ترقیاتی کام دن رات جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایات کیں کہ تعمیراتی کاموں کے ساتھ پلانٹیشن کا کام شروع کیا جائے۔ نیز انہوں نے ایم ڈی واسا کو ٹیکنیکل ٹیموں کے ہمراہ منصوبوں کا دورہ کرنے اور پانی کی ترسیل پر انسپیکشن کی ہدایت کی۔ مزید یہ کہ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے گرد پانی کا چھڑکاؤ ہر صورت یقینی بنانے کی ہداہات کیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top