ایل ڈی اے نے لاہور شہر میں خلافِ ضابطہ تعمیر شدہ 24 عمارتوں کو سِیل کر دیا

لاہور: شہری ترقی کے مقامی ادارے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی ٹاؤن پلاننگ زون فائیو کی ٹیم نے خلافِ ضابطہ تعمیر شدہ عمارتوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کا آغاز کرتے ہوئے لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ سے شاہکام چوک کی جانب کینال روڈ پر 24 عمارتوں کو سیل کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے حکام کے مطابق ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ اپریشن کے دوران شہر میں تعمیر شدہ کئی عمارتوں کو مسمار بھی کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار اور ملتان روڈ کے علاقے میں ٹاؤن پلاننگ ونگ زون ٹو کی ٹیم نے بھی حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران پولیس اور انفورسمنٹ ونگ کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔

سبزہ زار میں ٹیم کی جانب سے پلاٹ نمبر 383 ایف پر تعمیر شدہ غیر قانونی عمارت کو مسمار کیا گیا جبکہ مرغزار روڈ پر موجود ایک غیر قانونی ہال اور سوک سینٹر میں ایک مارکی کی دیوار بھی مسمار کی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top