لاہور: ایل ڈی اے نے 26 غیر قانونی کمرشل عمارتیں سیل کر دیں

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے رات گئے آپریشن کے دوران 26 عمارتوں کو غیر قانونی کمرشلائزیشن اور 8 عمارتوں کو تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔ ان جائیدادوں میں معروف فوڈ پوائنٹس، کیفے، بیکریاں، ٹی ہاؤسز اور ریسٹورنٹس شامل ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث اور قوانین کی خلاف ورزی پر آپریشن جاری رکھتے ہوئے شاد باغ، گجر پورہ اور کینال روڈ پر آٹھ تعمیرات مسمار کر دیں۔ شادباغ میں دو غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور غیر قانونی طور پر ذیلی تقسیم شدہ احاطے کو مسمار کیا گیا۔

علاوہ ازیں گجر پورہ سکیم میں ایل ڈی اے نے زیر تعمیر ہسپتال سمیت تین عمارتیں مسار کر دیں۔

ایل ڈی اے کی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عائشہ مطاہر نے انفورسمنٹ ٹیم، پولیس اور بھاری مشینری کی مدد سے آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاوا نے بائی لاز کی خلاف ورزی، تجاوزات اور غیر قانونی کمرشل استعمال کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top