لاہور: ایل ڈی اے نے 8 غیر قانونی کار شو رومز سیل کر دیے

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے جوہر ٹاؤن میں کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر 8 کار شو رومز سیل کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے جوہر ٹاؤن اور قائداعظم ٹاؤن میں زمین کے استعمال میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر متعدد عمارتوں کو سیل کر دیا۔ علاوہ ازیں جوہر ٹاؤن میں کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 8 کار شورومز سیل کر دیے۔

مزید یہ کہ قائداعظم ٹاؤن میں لینڈ یوز رولز کی خلاف ورزی پر دو درجن سے زائد جائیدادیں سیل کر دی گئیں۔ سیل کی گئی جائیدادوں میں شادی ہال، ماربل اسٹورز، الیکٹرانک اسٹورز اور دیگر دکانیں شامل ہیں۔ چیف ٹاؤن پلانر II اظہر علی اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون VII سید علی عباس نے انفورسمنٹ ٹیم اور پولیس کی مدد سے آپریشن کیا۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق آپریشن سے قبل متعدد نوٹسز بھیجے گئے۔ کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے لاہور میں بائی لاز کی خلاف ورزی اور غیر قانونی کمرشل استعمال کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top