لاہور: ایل ڈی اے نے کینال روڈ پر غیر قانونی شادی ہالز سیل کر دیے

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کے ایک اور سلسلے کا آغاز کر دیا۔ مہم کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامر احمد خان نے کی۔ اور اس کی نگرانی چیف ٹاؤن پلانر شکیل انجم منہاس کر رہے تھے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف زونز میں متعدد اہلکاروں نے خصوصی کارروائیاں کیں۔ ڈائریکٹر زون II سلمان محفوظ نے علامہ اقبال ٹاؤن میں 30 کے قریب جائیدادیں سیل کر دیں جبکہ اظہر علی، سدرہ تبسم اور عائشہ مطاہر کی قیادت میں کینال روڈ پر 29 غیر قانونی شادی ہالز اور مارکی سائٹس کو سیل کرنے کی مہم چلائی گئی۔

مزید برآں کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 50 سے زائد جائیدادوں کو سیل کیا گیا۔ اور غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے 10 جائیدادیں مسمار کر دی گئیں۔ سیل کی گئی جائیدادوں میں متعدد شادی ہالز شامل ہیں۔

 

علاوہ ازیں ٹاؤن پلاننگ زون V کے عملے نے رائیونڈ روڈ پر پٹرول پمپ پہ قائم غیر قانونی شیڈ اور تجاوزات، اڈا پلاٹ کے ارد گرد غیر قانونی تعمیرات جبکہ غیر قانونی طور پر بنائے گئے ریسٹورنٹ کو مسمار کر دیا۔ انہوں نے ایل ڈی اے ایونیو ون (ایف بلاک) میں غیر قانونی طور پر قائم دکانوں کو بھی مسمار کر دیا جبکہ جے بلاک میں ایک عمارت کو مسمار کر دیا گیا۔

مزید یہ کہ ٹاؤن پلاننگ زون IV کے عملے نے کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل ایمپلائز سوسائٹی، علی ٹاؤن اور نواب ٹاؤن میں 50 جائیدادیں سیل کر دیں۔ سیل کی گئی جائیدادیں بنیادی طور پر فوڈ پوائنٹس، فارمیسیز اور دیگر دکانیں تھیں۔ مزید برآں، ایل ڈی اے نے لاہور کے رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ان آپریشنز کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top