ایل ڈی اے نے حکومت سے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 202 ارب روپے مانگ لیے

لاہور: شہری ترقی کے ادارے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے صوبائی حکومت سے 202 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا مکمل روڈ میپ صوبائی حکومت کو پیش کردیا جبکہ  202 ارب پر مشتمل جاری ترقیاتی سکیموں سمیت نئی 27 سکیموں کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایل ڈی اے حکام نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو آئندہ بجٹ میں لاہور شہر کے ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کی استدعا کی ہے۔

ایل ڈی اے کی جانب سے سیکرٹری ہاؤسنگ کو باقاعدہ پریزنٹیشن دی گئی۔

جاری ترقیاتی سکیموں میں سپورٹس کمپلیکس اور ایک موریہ پل کے لیے 2 ارب 43 کروڑ کا بجٹ شامل کیا گیا ہے۔

نئی 27 ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں میں ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کے لئے 64 ارب روپے اور لاہور کراچی موٹروے کو ملانے والی ایکسپریس وے کے لیے 15 ارب 60 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اکبر چوک انڈر پاس کے لیے 2.5 ارب، خیابانِ جناح قادر توپباش چوک پر انڈر پاس کیلئے 2.5 ارب روپے، اسٹرکچر پلان روڈ ایکسپو سنٹر سے کینال روڈ کیلئے 35 ارب اور لاہور شہر کی اہم شاہراہوں کی تعمیر و بحالی کے لیے 29 ارب مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

بیدیاں روڈ انڈر پاس اور ری ہیبلیٹیشن کے لیے 3 ارب، رائیونڈ روڈ کی تعمیر و بحالی کیلئے ساڑھے 4 ارب، لاہور کینال روڈ کی توسیع کیلئے 3 ارب، لاہور کینال پر ٹرام چلانے کے لیے 69 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش حکومت کو بھجوائی گئی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top