ایل ڈی اے کا صحت اور تعلیمی مراکز کو 50 فیصد کمرشل فیس معاف کرنے کا فیصلہ

لاہور: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لاہور ڈویژن میں تعلیمی اور صحت کے مراکز کی حوصلہ افزائی کے لیے اُنھیں آدھی کمرشل فیس معاف کی جائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ کی ہدایات پر یہ قدم لیا گیا تاکہ شہر میں تعلیم اور صحت کا فروغ ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ آدھی فیس معاف کردی گئی ہے اور جو آدھی فیس لی جائے گی اُسے بھی دو کے بجائے اب تین سال میں لیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سکولوں اور ہسپتالوں کی مختص کردہ جگہ تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کے لینڈ یوز قوانین 2020 کے مطابق پرائمری اور سیکنڈری اسکول، یونیورسٹیاں اور ہسپتال اب ایل ڈی اے کی اجازت سے کھول سکتے ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top