پشاور کی مقامی حکومت شہر میں غیر قانونی رہائشی منصوبوں کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے پُرعزم

پشاور: قومی احتساب کے ادارے نے خیبر پختونخواہ کی مقامی حکومت کے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ شہر میں قائم اور زیر تعمیر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق پشاور کی مقامی حکومت شہر میں غیر قانونی رہائشی منصوبوں کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے پُرعزم ہے اور اس حوالے سے متعلقہ شہری ترقی کے محکمے نے غیر قانونی رہائشی منصوبوں کی تفصیلات اکھٹی کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مقامی حکومت کے متعلقہ شعبہ جات کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان اور انتظامیہ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کریں۔

یاد رہے کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ضلع پشاور اور اس کے گردو نواح میں 200 کے قریب تکمیل شدہ اور زیرِ تعمیر غیر قانونی رہائشی منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top