قرض لے کر مکانات کی تعمیر کا رجحان بڑھنے لگا، نیفڈا

اسلام آباد: ترجمان نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (نیفڈا) کا کہنا ہے کہ کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں نے کم لاگت ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کے 12 ہزار درخواست گزاروں میں 38 ارب کے قرضے تقسیم کیے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اُن کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں 70 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں تاہم 12 ہزار لوگوں کو اہل قرار دے کر شارٹ لسٹ کردیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا 20 ہزار سے زائد کم لاگت ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کرلی گئی ہے جبکہ 60 ہزار مزید کم لاگت مکانات کی تعمیر پائپ لائن میں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور کے پی میں 22 اضلاع کو مکانات کی تعمیر کیلئے مختص کرلیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top