راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا اجلاس ،63رہائشی اور 31 کمرشل نقشوں کی منظوری دیدی گئی

راولپنڈی : ،گزشتہ روز کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں صدر کے تمام پارکنگ ایر یاز بشمول سنگا پور پلازہ برائے پارکنگ فیس کو دوبارہ ٹھیکے پر دینے، 63رہا ئشی اور31 کمر شل نقشوں کی منظوری دیدی گئی ۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے غیر قانونی تعمیرات پر کمپوزیشن فیس عائد کر دی۔ اس کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ڈاکٹروں و اساتذہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دیدی گئی ۔
کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کا ماہانہ اجلاس صدرکنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈیئر شہزا د تنو یرکی زیر صدارت ہوا،جس میں کینٹ میں مختلف رہائشی لیزز کو تجارتی مقاصد کے استعمال کر نے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے 30 یوم کی مہلت،عا رضی ملا زمین کی مد ت ملازمت میں تو سیع ،اولڈ گرانٹ اور لیز کے کیسز کی منظوری دی گئی ،اس کے علاوہ اجلاس میں کینٹ بورڈ کے تمام ڈیلی ویجز / انڈر رول 9 کے تحت بھر تی ہو نے والے ملازمین کی تنخواہوں میں یکم جولائی سے10 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری کے ساتھ ساتھ مختلف ترقیاتی کاموں خصوصا پانی کے منصوبہ جات،ٹیکس واجبات کی ریکوری پر30جون تک مہم میں بہتری لا نے کی منظوری بھی دی گئی۔

About Maham Tahir

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔