کراچی میں عنقریب ورلڈ بینک کے پراجیکٹ سےپانی کے مسائل حل ہوجائیں گے

importance of water

کراچی: کراچی میں پانی  کا مسئلہ حل کرنے کے لیے عنقریب ورلڈ بینک کا ایک  بڑا پروجیکٹ آرہا ہے ۔ کراچی کے بہت سے علاقوں میں اس کو حصہ دیا جائے گا۔ سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے  پیر کو سندھ اسمبلی میں ارکان کے مختلف توجہ دلاو نوٹسز کا جواب دیتے ہوئے کہا   کہ شہر میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے ورلڈ بینک کا پراجیکٹ آرہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی جن بستیوں میں پپانی کے غیر قانونی کنکشن  موجود ہیں اُن کو جلد ختم کردیا جائے گا۔اس موقع پر ایک ممبر اسمبلی   شہزاد اعوان نے بتایا کہ اُن کے حلقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن ، گلشن غازی اور عابد آباد میں پانی کے سنگین مسائل ہیں۔  وزیر بلدیات نے بتایا  کہ اتحاد ٹاؤن بڑی آبادی والا علاقہ ہے اور وہاں پانی کا مسئلہ سنگین ہے۔ میگا پراجیکٹ کے بننے سے کراچی شہر مین پانی کے مسائل میں کمی آجائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top