لاہور: مون سون کے دوران تہہ خانوں کی کھدائی روکنے کی ہدایات جاری

لاہور: پنجاب کے نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کے چیف افسران کو مون سون کے دوران نئے تہہ خانوں کی کھدائی روکنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایسے حادثات کو روکنا ہے، جن کے نتیجے میں جان و مال کا نقصان ہو سکتا ہے۔ تہہ خانے کی کھدائی سے منسلک ممکنہ خطرات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر نے زیر تعمیر کثیر المنزلہ عمارتوں کے ارد گرد حفاظتی انتظامات کو نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

نیز انہوں نے مزید کہا کہ ایسی عمارتوں کے تعمیراتی عمل کے دوران بلڈنگ بائی لاز کو سختی سے نافذ کیا جائے۔

 

مزید یہ کہ میونسپل علاقوں میں، خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو مرمت کے لیے مطلع کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں نگران وزیر نے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ انخلاء سے انکار کرتے ہیں۔ یا خطرناک عمارتوں کی مرمت میں کوتاہی کرتے ہیں انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top