کرایےکی رقم پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جمع کروانے کا حکم

راولپنڈی :محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے کرایہ داروں کو کرایہ کی رقم پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔
کرایہ کی رقم پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جمع کرنے کے لیے پی ٹی 14کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں ، جس میں کرایہ داروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کرایہ کی رقم پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ادا کریں ،15جون کے بعد عدم ادائیگی ٹیکس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے جس پر ان لوگوں کی گرفتاریاں متوقع ہیں،۔ اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جائیں گی ایکسائز حکام کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پچیس انسپکٹروں کو روزانہ کی بنیاد پر فی کس دس وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے ،اس سلسلے میں اہم ترین پیش رفت یہ ہے کہ گزشتہ روز عملہ نے مجموعی طور پر پچاس لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری کی

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top