میرا پاکستان میرا گھر کے تحت فنانسنگ کی درخواستیں 200 ارب روپے سے تجاوز کر گئیں

اسلام آباد: میرا پاکستان میرا گھر کے تحت فنانسنگ کی درخواستیں 200 ارب روپے سے تجاویز کر گئیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ اب تک 78 ارب روپے فنانسنگ کی درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بینکوں کو 200 ارب روپے سے زائدکی درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ بینکوں نے 78 ارب روپے کی فنانسنگ کی منظوری دی۔ کمرشل بینک اب تک 18 ارب روپے کی رقم تقسیم کر چکے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ میرا پاکستان میرا گھر کے نام سے مکانات کے قرضوں سے متعلق کمرشل بینک فنانسنگ کی درخواستوں کی منظوری کی رفتار بڑھائیں۔

یاد رہے کہ رواں سال ستمبر کے آخر تک بینکوں کے مکانات اور تعمیرات کے قرضے بڑھ کر 305 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں جبکہ گذشتہ برس ستمبر کے آخر تک یہ 166 ارب روپے کی سطح پر تھے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About Zeeshan Javaid

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے