ملتان: ایم ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کو سنگین نتائج کی وارننگ دے دی

ملتان: ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ڈاکٹر زاہد اکرم نے ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اس دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مناسب منظوری کے بغیر ہاؤسنگ سکیمز کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

نیز افسران کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کریں اور ان ہاؤسنگ سکیمز کی نشاندہی کریں جن کی کوئی منظوری نہیں ہے۔

 

مزید یہ کہ ڈی جی ایم ڈی اے نے افسران کو تمام غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کو سیل اور مسمار کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے افسران کو ان سکیموں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی شروع کرنے کی تنبیہ بھی کی ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top