نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے قومی شاہراہوں سے متعلق سفری ہدایات جاری

اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے قومی شاہراہوں سے متعلق سفری ہدایات جاری کر دیں۔ اس وقت قومی شاہراہ این 25 لنڈا پل، ایم 8 وانگوں ہلز کے مقام سے مکمل بند ہے اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ترجمان این ایچ اے کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ این ایچ کا عملہ قومی شاہراہوں کو بحال کرنے میں مصروف عمل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت قومی شاہراہ این 25 لنڈا پل، ایم 8 وانگوں ہلز کے مقام سے مکمل بند ہے اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

این ایچ اے کے مطابق این 50 ژوب دھناسر، این 70 فورٹ منرو کے مقام سے ٹریفک کیلئے بند ہے تاہم قراقرم ہائی وے اچھار نالہ کے مقام پر ہلکی ٹریفک کیلئے بحال ہے۔

ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ این ایچ کا عملہ قومی شاہراہوں کو بحال کرنے میں مصروف عمل ہے اور این ایچ اے کے سینئر افسران اور عملہ نگرانی کے لیے موقع پر موجود ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مسافروں کی مشکلات سے آگاہ ہیں لہذا مسافروں سے بھی تعاون کی درخواست ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top