نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کا راولپنڈی میں آغاز

Naya Pakistan Housing scheme unveiled in Rawalpindi

راولپنڈی:          کافی انتظار کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان نے راولپنڈی کو نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں شامل کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈھوک منشی  میں سی ڈی اے کی زیر ملکیت  تقریبا 508کنال زمین کو مختص کر دیا  گیاہے۔ ریوینو  افسران اور پنجاب پارلیمنٹری سیکریٹری ریوینو عدنان چوہدری نے اس زمین کی نشاندہی کی جو کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان واقع ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے ترجمان کے مطابق اکتوبر میں جناب عمران خان اس منصوبے کا سنگ بنیاد ایک عوامی  تقریب میں رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس زمین کا کل رقبہ 1008کنال تھا مگر سابقہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 500کنال پر پارک، ہسپتال، قبرستان اور سٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔جن میں صرف  ہسپتال کے علاوہ سارے پراجیکٹس مکمل کر لیئے  گئےتھے۔ باقی زمین بےکار پڑی تھی جسے اب نیا پاکستان ہاوسنگ  سکیم میں زیر استعمال لایا جایئگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکیم کے مطابق مذکورہ علاقے میں گھروں کی تعمیرسے پہلے انتطامی کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے ۔ جبکہ گھروں کی تعمیر اگلے مہینے یعنی اکتوبر میں شروع ہوگی۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top