نیو گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر کا منصوبہ منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد: پلاننگ کمیشن نے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی  کے اجلاس میں 51.298 ارب روپے کی لاگت سے نیو گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر کا منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا ۔

پلاننگ کمیشن کی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی  کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیرِصدارت منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات  کے شعبوں سے متعلق منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن سے متعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ایبٹ آباد ، کوہاٹ  اور مردان میں اربن میونسپل سروسز کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ، فنانشل مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ پلاننگ جیسی سہولیات کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About Zeeshan Javaid

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔