این ایچ اے کا 36 ارب روپے کی لاگت سے 1550 کلومیٹر طویل شاہراہوں کی مرمت کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سالانہ بنیادوں پر سڑکوں کی مرمت و بحالی کے منصوبے کے تحت 36 ارب روپے کی لاگت سے مجموعی طور پر 1550 کلومیٹر طویل شاہراہوں کی مرمت کا فیصلہ کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ایگزیکٹو بورڈ کے حالیہ اجلاس میں مذکورہ منصوبے کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این ایچ اے ملک بھر میں بچھے ہوئے سڑکوں کے جال کی بحالی و مرمت پر مجموعی طور پر 53.56 ارب روپے خرچ کرے گا۔

حکام کے مطابق اس منصوبے میں سڑکوں کی روزمرہ کی مرمت کے حوالے سے 6.6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ بلکسر سے میانوالی اور میانوالی سے مظفرگڑھ شاہراہ کی مرمت و بحالی کے لیے وفاقی حکومت 6 ارب روپے کے فنڈز فراہم کرے گی۔

این ایچ اے نے میٹینینس پلان میں ہائی وے پر سفری تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 1.36 ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ قدرتی آفات کی وجہ سے شاہراہوں کو پہنچنے والے نقصان کے بعد ان سڑکوں کی مرمت و بحالی کے لیے 2 ارب روپے علیحدہ سے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top