کمرشل اور طویل قامت عمارات کے لیے واسا سے این او سی ضروری، آر ڈی اے

راولپنڈی: راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے کمرشل اور ہائی رائز عمارات کے لیے واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) سے نو ابجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی) کا حصول لازمی قرار دے دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

این او سی واٹر سپلائی، سیوریج سسٹم اور رین واٹر ہارویسٹنگ سے متعلق ہونا چاہیے جو نقشہ جات کی منظوری کے لیے ضروری ہے۔

آر ڈی اے نے یہ قدم ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کیپٹن (ر) عبدالستار کے کہنے پر لیا۔

اُنہوں نے یہ احکامات جاری کیے کہ واسا سے این او سی کے بغیر کسی بھی عمارت کا نقشہ منظور نہ کیا جائے۔

اس ضمن میں واسا کو ایک خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top