لاہور: ایل ڈی اے نے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں پر 15 سے زائد جائیدادیں سیل کر دیں

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) شہر کے اندر قوانین کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف اپنا سخت موقف برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن میں 15 سے زاید جائیدادیں سیل کر دی گئی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق تازہ ترین اقدام میں، ایل ڈی اے نے ایک جامع آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں فیروز پور روڈ اور گردونواح میں واقع 15 سے زائد جائیدادوں کو سیل کر دیا گیا، یہ تمام جائیدادیں غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث پائی گئیں۔

مزید یہ کہ جن املاک کو سیل کیا گیا ان میں ایک پرائیویٹ بینک، گروسری اسٹورز، شاپنگ سینٹرز، سینیٹری اسٹورز، ایک اسکول، ایک فارمیسی، ایک پراپرٹی آفس، بیکریاں اور فوڈ آؤٹ لیٹس شامل ہیں۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق انفورسمنٹ آپریشن سے قبل پراپرٹی مالکان کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top