سمندر پار پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے استفادہ کریں: مشیر خزانہ شوکت ترین

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے امریکہ سمیت دیگر ملکوں میں مقیم سمندر پار پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کی مراعات سے استفادہ کریں۔

نیویارک میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت اقتصادی استحکام اور معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا اقدام انہی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ریکارڈ فارن ریزرو بھجوائے جو موجودہ حکومت پہ اعتماد کا اظہار ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے فارن ریزرو 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About Zeeshan Javaid

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے