اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے صرف گذشتہ 7 ماہ میں 1.25 ارب ڈالر سے زیادہ رقوم اپنے وطن بھجوائيں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری سے متعلق نئی سہوليات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ستمبر 2020 میں روشن ڈیجیٹل اسکیم متعارف کروائی تھی۔ مارچ 2021 تک روشن ڈيجيٹل اکاؤنٹس میں 80 کروڑ60 لاکھ ڈالر آئے تھے۔ جون 2021 تک ان اکاؤنٹس میں 1 ارب ڈالر کا تخمينہ تھا جو 2 ماہ پہلے يعنی اپریل 2021 میں ہی حاصل ہوگيا ہے۔
نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسکیم بھی سمندر پار پاکستانيوں کيلئے متعارف کرائی جا چکی ہے۔ اس اسکيم کے تحت ڈالر کرنسی میں 5 سالہ سرمایہ کاری پر7 فیصد شرح منافع جبکہ مقامی کرنسی میں سرمایہ کاری پر 11 فیصد منافع کی پیشکش شامل ہے۔
اسٹيٹ بینک نےاوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں غیرمعمولی دلچسپی کا خیر مقدم کیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔