پاکستان اور قطر کے درمیان 15 سالہ ایل این جی معاہدہ متوقع

اسلام آباد: پاکستان کا قطر سے  حکومتی  سطح پر 15 سالہ ایل این جی گیس کی درآمد کے  معاہدے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس ضمن میں پاکستان حکومتی سطح پر قومی ایئر لائن کے حصص قطر کو فروخت کرنے کی پیشکش بھی کر سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان قطر کے ساتھ جی ٹی جی (گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ) کی بنیاد پر 15 سالہ ایل این جی معاہدہ کر سکتا ہے۔

وزیراعظم کے آئندہ دورہ قطر کے دوران 11 سال بعد دوبارہ کھلنے والی قیمت کی شق کے ساتھ ایک ماہ میں دو کارگوز کی ترسیل کی معاہدے کا قوی امکان ہے۔

وزیراعظم کے دورے کی ممکنہ تاریخیں 23 تا 24 اگست بتائی جا رہی ہیں تاہم ابھی ان کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان قومی ایئر لائن کا انتظام جی ٹی جی کی بنیاد پر قطر اور متحدہ عرب امارات دونوں کو سونپنے کے مقصد سے پی آئی اے کے حصص کو فروخت کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی امور بھی دونوں ممالک کے مابین دلچسپی رکھنے والے ملک کے حوالے کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top