چین اور امریکہ کے مابین کشیدگی کم کرنے میں پاکستان فعال کردار ادا کر سکتا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی اور چین اور امریکہ کے مابین کشیدگی کم کرنے میں پاکستان فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیراعظم نے ایک غیر ملکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کے سیاسی منظر نامے، اسلام آباد کے ساتھ چین، امریکا اور دیگر دوست ممالک کے تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ پاک-چین تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں لیکن پاکستان اور امریکا نے دیرینہ تاریخی اور دوطرفہ تعلقات کو بھی برقرار رکھا ہے جو باہمی دلچسپی کے تمام امور کا احاطہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کے ساتھ تعمیری تعلقات سے خطے میں امن اور استحکام کے ساتھ ساتھ ترقی اور رابطہ کاری کو فروغ مل سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ امن اور استحکام کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ منسلک رہنے کے متمنی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا سرد جنگ یا بلاک کی سیاست کے ایک اور دور میں جانے کی گنجائش نہیں رکھتی۔ اگر ایسا ہوا تو کووڈ 19 جیسے وبائی امراض اور یوکرین کے بحران سے متاثرہ عالمی معیشت کے لیے کشیدگی کے سنگین نتائج پیدا ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پہلے ہی اپنی سماجی اور اقتصادی بہبود کے لیے بیرونی اثرات سے دوچار ہیں، اس لیے ایسے ممالک نہیں چاہتے ہیں کہ بڑی طاقتوں کی آپسی دشمنی سے ان چیلنجز میں اضافہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی دنیا کی تمام اقوام کے ساتھ دوستی اور خیر سگالی پر مبنی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر چین اور امریکا چاہیں تو پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top