پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کا 2025 تک 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ہدف

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ ملک کی ای کامرس کے تجارتی حجم کو 2025 تک 9.1 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ای کامرس کے شعبہ کی ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جبکہ یہ شعبہ علاقائی منڈیوں میں سبقت حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 کھرب ڈالر کی عالمی ای کامرس مارکیٹ میں پاکستان کی آمدن صرف 4 ارب ڈالر ہے جو اپنی علاقائی مسابقتی منڈیوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

عون عباس بپی نے کہا کہ پاکستان میں ای کامرس تجارت کو فروغ دے کر ہم اپنے تجارتی خسارے کو متوازن کر سکتے ہیں جس سے تجارتی خسارے میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ای کامرس مارکیٹ کا حجم روایتی مارکیٹ کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے جو اقتصادی ترقی کے لئے نوجوانوں کے لئے بہت بڑا موقع ہے جس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شعبہ میں ملک کی نوجوانوں پر مشتمل 50 فیصد آبادی کے لیے روزگار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا حکومتی ویژن کے مطابق آئندہ دو سالوں میں 10 ہزار نئی کمپنیاں کھولنی ہیں اور 10 ہزار نوجوانوں کو اس شعبے کی افرادی قوت بنانے کے لیے تربیت دینا ہوگی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس کا کہنا تھا کہ اس وقت 55 لاکھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ہیں جو ای کامرس سے منسلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای تجارت پورٹل کا جلد اجراء کیا جارہاہے تاکہ کمپنیوں اور انفرادی ڈیٹا سے متعلقہ ای کامرس تجارت کے مسائل کو حل کیا جاسکے جس کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top