جولائی میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.524 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر بھیجیں

اسلام آباد: مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران ترسیلاتِ زر کی مد میں بنیادی طور پر 58 کروڑ ڈالر سعودی عرب سے جبکہ 45 کروڑ ڈالر متحدہ عرب امارات سے موصول ہوئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

برطانیہ سے 41 کروڑ ڈالر جبکہ امریکا سے 25 کروڑ ڈالر سمندر پار پاکستانیوں نے وطن بھیجے۔

مرکزی بینک نے ترسیلاتِ زر میں کمی کی وجہ عید کی تعطیلات کے دوران کاروباری سرگرمیوں میں کمی کو قرار دیا ہے۔

بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترسیلاتِ زر کی یومیہ اوسط شرح جون کے مقابلے جولائی میں 18 فیصد زیادہ تھی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جون میں 22 دنوں کے مقابلے جولائی میں صرف 17 دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔

گذشتہ مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر کی آمد 31 ارب 20 کروڑ ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ ترسیلاتِ زر پاکستان میں روپے کی قدر کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کے باوجود پاکستان میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے رواں مالی سال کے لئے ہدف مقرر کیا ہے کہ حکومت درآمدات کا حجم   برآمدات اور ترسیلات کے مجموعے سے بڑھنے نہیں دے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top