پاکستان  کرتارپور راہداری منصوبے  پر نومبر سے پہلے کام مکمل کر لے گا

Improvement in lahore housing societies

اسلام آباد :  حکام کے مطابق  سکھ مذہب کے پیشوا بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ پر پاکستان  نومبرسے پہلےپہلے  کرتارپور راہداری منصوبے پر کام مکمل کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزارت خارجہ کے سنئیر حکام کا کہنا ہے کہ راہداری پر کام جاری ہے اور امید ہے کہ یہ کام نومبر تک تکمیل پاجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی   جانب سے کرتارپور راہداری امن کے  فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا ثبوت ہے اور "ہم  دوستی کا ہاتھ بڑھاتے رہیں گے۔ کرتارپور  راہداری دوستی کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔