پنجاب میں پاکستان کے سب سے بڑے خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے چوبارہ میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مظفر گڑھ اور لیّہ روڈ کے ہمراہ ملک کا سب سے بڑا خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارتِ صنعت و تجارت پنجاب نے میگا اقتصادی زون کے قیام کے لیے عملی منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے مطابق یہ 20 ہزار ایکڑ کے رقبے پر تیار کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بوقتِ ضرورت اس کے رقبے کو 50 ہزار ایکڑ تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلان کیا کہ حکومت اِس خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو مراعات فراہم کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کو تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کے ایک مرکز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور گزشتہ دو سالوں میں حکومت نے 13 خصوصی اقتصادی زونز بنائے ہیں۔
حکومت نے یہ فیصلہ خصوصاً کورونا وائرس کی وجہ سے لوٹے اوورسیز پاکستانیوں کے پیشِ نظر کیا تاکہ اُن کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کیے جائیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

About Maham Tahir

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔