پیمرا نے لاہور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تشہیر پر پابندی عائد کر دی

لاہور: لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے تحفظات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان الیکٹرک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ضلع لاہور میں غیر منظور شدہ اور خلافِ قانون زیر تعمیر اور مجوزہ رہائشی منصوبوں کی تشہیر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک حالیہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ہاؤسز ایسی کسی بھی ہاؤسنگ اسکیم کی تشہیر نہیں کریں گے جو مجاز اتھارٹی سے منطور شدہ نہیں ہو گی یا پھر منصوبے کی تعمیر کے آغاز سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے نہ کیے گئے ہوں گے۔

حکام کے مطابق لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے پیمرا اتھارٹی سے رابطہ کر کے انہیں غیر قانونی رہائشی منصوبوں کی میڈیا پر تشہیر سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔ ایل ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ضلع لاہور میں بہت سے ایسے رہائشی منصوبوں کی تشہیر کی جا رہی ہے جن منصوبوں کو ابھی تک مجاز اتھارٹی کی جانب سے این او سی موصول نہیں ہوا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top