پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد لینڈ ڈیجیٹلائزیشن میں مدد فراہم کرے گا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین انوارالحق نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے وی سی ڈاکٹر ندیم الحق سے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر ٹیکنالوجی و ڈیجٹلائزئشن، ممبر پلاننگ و ڈیزائن سمیت سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی موجود تھے.

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد لینڈ ڈیجٹلائزئشن سمیت دیگر معاملات میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ اسی طرح اسلام آباد ماسٹر پلان کو ریوائزڈ کرنے سمیت دیگر معاملات میں بھی (PIDE) کی پیشہ ورانہ خدمات حاصل کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں شہر میں رہائشی ضروریات کا جائزہ لینے کے لئے بھی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ چیئرمین سی ڈی اے انوار الحق کے مطابق اسلام آباد کے مختلف کاروباری علاقوں میں عمارتوں کی چھتوں کے مناسب استعمال کے لئے بھی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) سے مدد لی جائے گی۔ نیز اربن ٹرانسپورٹ کی بہتری میں سفارشات کےلئے (PIDE) سے خدمات لی جائیں گی۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد شہر میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے سمیت دیگر معاملات بہتر کرنے کے لئے بھی (PIDE) کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے ان تمام معاملات کے لئے ممبر ٹیکنالوجی و ڈیجٹلائزئشن سی ڈی اے کو فوکل پرسن بھی مقرر کیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ ہم (PIDE) کے ساتھ ملکر اسلام آباد شہر کے لئے بہت سے کام کرسکتے ہیں جس سے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں مزید مدد ملے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top