وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بورڈ آف گورنرز کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ٹیکنالوجی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیراعظم کی زیر صدارت  اجلاس میں اتھارٹی کو متحرک ادارہ بنانے ،سرمایہ کاری اور روزگار کی فراہمی سے پیش رفت کے متعلق جائزہ لیا گیا۔

اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی بورڈ آف گورنرز اجلاس میں ایس ٹی زیڈ رولز2021کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعظم کو اسلام آباد اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام سے متعلق پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اجلاس کو رورل سیکٹرز میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لوگوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی دلچسپی اور عزم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کو نوجوانوں کی صلاحیتیوں میں اضافے، تربیت اور ملازمتو ں کےحوالے سے حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اتھارٹی کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت کی تعریف کی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top