وزیر اعظم نے بالاکوٹ رہائشی منصوبے پر اجلاس طلب کر لیا

مانسہرہ: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیو بالاکوٹ سٹی سے متعلق 18 اکتوبر کو اسلام آباد میں تمام متعلقہ محکموں کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک مراسلے میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ 2005ء میں آنے والے زلزلے کے بعد نیو بالاکوٹ سٹی کے قیام سے متعلق تمام تر تفصیلات فوری طور پر وزیراعظم ہاوس کو بھجوائی جائیں۔

اب تک نیو بالاکوٹ سٹی کے قیام پر چار ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جا چکی ہے جبکہ مذکورہ منصوبے کے لیے 15 ہزار کنال سے زائد اراضی کے حصول کا کام بھی عرصہ دراز سے مکمل ہو چکا ہے۔

سال 2005ء کے تباہ کن زلزلے کے بعد بالاکوٹ سٹی 95 فیصد تباہ ہوگیا تھا اور مستقبل کے لئے اس شہر کو قدرتی آفات کے حوالے سے پُرخطر علاقہ قرار دے دیا گیا تھا جس پر وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ ایرا نے ایک متبادل شہر نیو بالا کوٹ سٹی بنانے کی حکمت عملی تیار کی تھی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top