وزیراعظم نے سی ڈی اے کو کثیرالمنزلہ رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں معیار اور بروقت تکمیل کا عمل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عالمی معیار کے ہاؤسنگ منصوبے اوورسیز انکلیو اسلام آباد سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو منصوبوں کی تعمیر میں معیار اور بروقت تکمیل کا عمل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنے 90 لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو معاشی ترقی کے عمل میں شامل کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں ایک اہم مقام پر تقریباً 6000 اپارٹمنٹس کا کلسٹر تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جہاں پر تقریباً 35,000 افراد کو عالمی معیار کی رہائش کی سہولت حاصل ہو گی۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر پائیدار اور انتہائی محفوظ ہو گا اور تمام سمندر پار پاکستانی سرمایہ کاروں کو پرکشش بولی کی سہولت حاصل ہو گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت ملک میں روزگار کے مواقع اور آمدنی بڑھانے کے لئے ان کی مہارت اور خدمات سے استفادہ کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان مجوزہ ہاؤسنگ اپارٹمنٹس کی اعلیٰ معیار کی تعمیر، تیز رفتار تکمیل اور مسابقتی قیمتوں کے تعین کو یقینی بنائیں تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے انہیں سرمایہ کاری کے لئے پرکشش بنایا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top