قبضہ مافیا کے خلاف فوری ایکشن ضروری، وزیرِ اعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وہ جمعرات کے روز قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کی صدارت کررہے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ہاریزانٹل پھیلاؤ روکنا بھی کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

اُنہوں نے صوبائی حکومتوں کو کیڈیسٹرل میپنگ کی جلد تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے فوری قانونی چارہ جوئی کے احکامات جاری کیے۔

وزیرِ اعظم نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ اراضی پر غیر قانونی قبضے اور اُس کو واگزار کرانے کیلئے کیے گئے احکامات کی مکمل تفصیل جمع کروائیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About wasib imdad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔