وزیرِ اعظم نے نندنہ قلعہ کے تاریخی البیرونی مقام دی ریڈیس پر ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح کردیا

جہلم: وزیر اعظم عمران خان نے ضلع جہلم میں واقع نندنہ قلعہ کے تاریخی البیرونی مقام پر ہیریٹیج ٹریل کا افتتاح کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

قومی ٹورزم اسٹریٹجی ۲۰۲۰-۳۰ اور سیاحت کے فروغ کے نظریے کے تحت ملک بھر میں قومی اور تاریخی ورثہ کے حوالے سے اہم جگہوں کو سیاحت کے فروغ کے لیے ڈیویلپ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نندنہ قلعہ، ضلع جہلم میں واقع ہے جس کو مسلمان سائنسدان ابو ریحان البیرونی کی وجہ سے اہمیت حاصل ہے۔ مورخین کے مطابق یہی وہ مقام ہے جہاں البیرونی نے کرہ ارض کی پیمائش کے تجربات کیے تھے۔

 

 

نندنہ قلعہ کے مضافات میں چھ مزید اہم تاریخی مقامات ہیں جن میں نندنہ کا مندر، کٹاس راج مندر، کھیوڑہ نمک کانیں، ملوٹ قلعہ و مندر اور تخت بابری شامل ہیں-

وزیرِ اعظم کے اس قدم سے یہ تمام مقامات ایک ہیریٹیج ٹریل کا حصہ بن جائیں گے جن کا سیاح ایک ساتھ دورہ کر سکیں گے۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری، چیئرمین نیشنل ٹورزم کوردینشن بورڈ ذوالفقار بُخاری، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ایم پی اے سبرینا جاوید اور آئی جی پنجاب امام غنی شامل تھے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top