وزیرِ اعظم کی گلگت بلتستان ڈیویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ گلگت بلتستان ڈیویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد تیز کیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ جی بی کو بہتر مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

وزیر اعظم گلگت بلتستان کے مربوط ترقیاتی منصوبے کے پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں تاکہ مالی اور انتظامی اختیارات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس سلسلے میں تمام قانونی رکاوٹیں دور کریں تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About wasib imdad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے