سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے سے ملک میں 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری آنے کا امکان: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران کا کہنا ہے کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے سے ملک میں 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے جبکہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور معاشی ترقی کے لیے شروع کیے ہیں۔ حکومت غیر فعال اثاثوں کو سرمایہ کاری کے قابل بنا رہی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت غیر فعال اثاثوں کو سرمایہ کاری کے قابل بنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے لاہور اور ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہیں۔ منصوبوں میں ماحول دوست مٹیریل کا استعمال کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کیں کہ غیر قانونی تجاوزات اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top