لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے بابِ پاکستان کی بنیاد رکھ دی

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں دو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں میں ایک بابِ پاکستان پراجیکٹ ہے جو ایک دہائی سے ترقی کے مراحل میں ہے۔ اور دوسرا منصوبہ والٹن روڈ کی اَپ گریڈیشن ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق بابِ پاکستان مسلمانوں کے سب سے بڑے مہاجر کیمپوں میں سے ایک کے مقام پر واقع ہے جو پاکستان کی آزادی کے بعد موجود تھا۔ یہ منصوبہ ایک قومی یادگار کے طور پر ابھرے گا۔  وزیراعظم نے والٹن روڈ کی توسیع اور کشادگی کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

 

یادگار کا خیال 1985 میں مرحوم گورنر غلام جیلانی خان نے پیش کیا تھا اور اسے لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس کے گریجویٹ آرکیٹیکٹ امجد مختار نے ڈیزائن کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی اس منصوبے میں گہری دلچسپی رہی ہے۔ 2009 میں پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران انہوں نے منصوبے کی تاخیر پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

 

نیز وزیراعظم نے مقامی مواد کے استعمال اور کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نوجوانوں کو تحریکِ پاکستان اور ملک کے قیام کی وجوہات سے آگاہ کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top