رواں ہفتے کے آخر میں مزید بارش کا امکان۔ محکمۂ موسمیات

اسلام آباد: پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے 22 ستمبر 2023 سے بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس موسمی نظام کے زیر اثر کشمیر، (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت میں بارش،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت)، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں 22 سے 24 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں 23 اور 24  ستمبر کو وقفوں کے ساتھ لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک، وزیرستان، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولنگر میں بھی بارش،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید یہ کہ22 اور 23 ستمبر کو لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں ممکنہ طور پر موسلا دھار بارشوں سے اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔ جبکہ 22 سے 24 ستمبر تک مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے حساس علاقوں میں درمیانی سے موسلادھار بارشیں لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن سکتی ہیں۔ لہٰذا کسانوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سرگرمیوں پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ سیاحوں اور مسافروں کو دورانِ سفر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایات ہیں۔ مزید برآں، تمام متعلقہ حکام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔ اور پیشگوئی کی مدت کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top