مون سون: محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے حالیہ مون سون موسم کے دوران ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ نیز شدید بارشوں کے پیش نظر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون کی لہریں مسلسل ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ اور 26 جولائی سے ایک تازہ مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔ اور 25 سے 28 جولائی کے دوران موسلا دھار بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ  کا خدشہ ہے۔ اور مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔

مزید یہ کہ 25  اور 26 جولائی کو موسلادھار بارشوں سے بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں سیلاب کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، نوشہرو فیروز اور دادو کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

کسانوں کو موسم کی صورتحال اور پیشگوئی کے مطابق سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایات ہے۔ علاوہ ازیں سیاحوں اور مسافروں کو ڈرائیونگ اور سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایات ہیں۔ جبکہ تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور پیشگوئی کی مدت کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top